وزیر اعظم عمران خان آج بحرین کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو بحرین کا دورہ کرینگے، بحرین کے وزیر اعظم نے انہیں دورے کی دعوت دی ہے، قومی دن کے موقع پر عمران خان کو بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا جائے گا، وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے،وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کے لئے سڑکوں اور چوراہوں 
کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو بحرین کے قومی دن کے موقع پر بحرین کا دورہ کرینگے۔ بحرین کے وزیر اعظم نے انہیں دورے کی دعوت دی ہے، قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ ان کے ہمراہ کابینہ اور سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ بحرین کے قومی دن کے موقع پر اور وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کے لئے سڑکوں اور چوراہوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

Comments