میں بھی اچھا گانا گا سکتا تھا لیکن پھر لوگ بھی بہت روتے، عمران خان

طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے، بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے، عمران خان۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کہا ہے کہ سُنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا، میں بھی گاسکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا، میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے، طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے، بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے

Comments