لاہور: تحریک انصاف کے جلسوں کی موسیقی عوام میں جوش بھر دیتی ہےاور اس کا سہرہ ڈی جے بٹ کو جاتا ہے لیکن اب ڈی جے بٹ نے اپنی خدمات مسلم لیگ (ن) کو بھی فراہم کرنا شروع کردی ہی
|
کوئی بھی سیاسی جماعت میری خدمات حاصل کرسکتی ہے, ڈی جے بٹ فوٹو: فائل |
لاہور میں لادھراں رائیونڈ ڈبل ریلوے ٹریک کی اففتاحی تقریب میں جہاں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جیسے جوشیلے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں تحریک انصاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو بھی شامل کیا گیا اور تو اور ڈی جے کے اس بھی کوئی اور نہیں بلکہ تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت پانے والے والے ڈی جے بٹ تھے.
تقریب کے دوران جب ڈی جے بٹ سے میڈیا نے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ ان کے لیڈرتوعمران خان ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کا کاروبار بھی ہے جس سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں, اس لئے وہ کسی کو بھی انکار کرتے اورکوئی بھی نہیں سیاسی جماعت ان کی خدمات حاصل کرسکتی ہے.
Comments
Post a Comment