ایران میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوبی صوبے فارس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

ایران میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ فارس کے شہر بیرام میں محسوس کیا گیاجس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا لانگیٹیوڈ 53.5 جبکہ لیٹیٹیوڈ 27.4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ 
اگست 2012 میں جنوب مغربی ایران میں 2 زلزلے آئے تھے جس کے نتیجے میں 306 لوگ ہلاک ہوئے تھے جبکہ 4500 زخمی ہوگئے تھے۔ ایران میں 2012 کے بعد یہ پہلا زلزلہ آیا ہے۔2003 میں ایران کے صوبے کیرمن کے شہر بام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 31 ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے جو کہ شہر کی مجموعی آبادی کا ایک چوتھائی تھا جبکہ پورا شہر کھنڈر بن گیا تھا۔ 
واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2015 کو پاکستان ، بھارت اور افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پاکستان سمیت خطے کے کئی دیگر ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے آتے رہتے ہیں۔

Comments