کترینہ فلموں میں شاہ رخ اور ہریتھک کے ساتھ کام کے لیے دعائیں کرنے لگیں
ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آج کل فلموں میں اداکاری کے لیے کافی بے چین ہیں جہاں ایک جانب وہ سلطان میں دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے پرتول رہیں تھیں اوراب فلم
“ڈان 3″ سمیت ہدایتکار کبیر خان کی فلم میں بھی اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔
کترینہ کیف نے شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن کے ساتھ جس فلم میں بھی کام کیا ہے وہ کامیاب ہوئی ہے |
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم “فتور” کی پروموشن کےلیے ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں “ڈان 3″ میں کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا موقع ملے یا ہدایتکارکبیر خان کی آنے والی نئی فلم میں اداکارہریتھک روشن کے ہمراہ موقع ملے توانہیں کیسا لگے گا ، جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگرایسا ہوتا ہے توان کے لیے بہت ہی بہترین ہوگا۔
صحافی کی جانب سے دونوں فلموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا تو اداکارہ نے مسکرا کر جواب دیا کہ دونوں ہی بہترین فلمیں ہیں اوروہ دونوں کا حصہ بننا چاہتی ہیں جس کے لیے دعا گوبھی ہیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف نے شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن کے ساتھ جس فلم میں بھی کام کیا ہے وہ کامیاب ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment