پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے (ن) لیگ کے کارکنوں کیخلاف بلی کی چوری کا مقدمہ درج کرادیا

فیصل آباد:  فیصل آباد میں پولیس کے پاس ایک دلچسپ اورعجیب وغریب مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ نے پارٹی میں شامل نہ ہونے پرا س کی لاڈلی اور پالتو بلی کو چوری crawl.

سیاسی رقابت کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے بلی کو اغوا کیا، مالکن کا الزام. فوٹو:سوشل میڈیا
فیصل آباد کے علاقے نثار کالونی کی رہائشی خاتون  نے بلی چوری  کی درخواست تھانے میں جمع کرائی  تاہم پولیس کے انکارپرخاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا جس  کے بعد عدالتی حکم پرسمن آباد پولیس اسٹیشن میں بلی کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے بلی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ بلی کی چوری میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن ملوث ہیں کیونکہ وہ تحریک انصاف کی کارکن ہیں اور بلی سمیت دھرنوں میں بھی شریک ہوتی رہی ہیں جب کہ(ن) لیگ کے کارکن چاہتے تھے کہ وہ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوجائیں۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بلی کی مالکن  کا کہنا تھا کہ اس کی بلی کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے اور سیاسی رقابت کی وجہ سے  محلے میں رہنے والے(ن) لیگ کارکنوں نے اسے اغوا کیا،خاتون نے اپیل بھی کی ہے کہ اس کی بلی کو رہا کردیا جایئے کیونکہ وہ اوراس کے گھروالے بلی سے انتہائی محبت کرتے ہیں اس کے بغیر اداس وپریشان ہیں۔
دوسری جانب ملزم فاروق کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے نہیں اورکوئی ووٹ ڈالنے سے پارٹی میں شامل نہیں ہوجاتا جب کہ پنچایت میں بلی کی چوری کا معاملہ حل ہوچکا تھا۔

Comments