خواتین دن میں کم از کم 8 مرتبہ خود پرتنقید کرتی ہیں
ندن: برطانوی میگزین اور ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہےکہ خواتین خود پر سختی کرتے ہوئے اپنے آپ پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور ایک دن میں کم ازکم 8 مرتبہ وہ خود پر تنقید کرتی ہیں یا اپنے ذہن میں اس متعلق سوچتی ہیں.
سروے کے تحت خواتین کی اکثریت بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہوتی ہے |
طانوی میگزین کی جانب سے کیے گئے سروے میں 2000 برطانوی خواتین کو شامل کیا گیا جس کے مطابق 40 فیصد خواتین نے یہ اعتراف کیا کہ وہ صبح دن شروع ہوتے ہی خود کو کوسنا شروع کرتی ہیں. سروے کے تحت وزن بڑھنے اور موٹاپے پر خواتین کی خود پر تنقید عام ہے, پھر سیلفی اور تصاویر پر دوستوں کی جانب سے ہونے والی نکتہ چینی اسے مزید بڑھاتی ہے اور اس کا اثر خواتین کے کیریئر, زندگی اور تعلقات پر پڑتا ہے اور وہ خود پر بے یقینی اور بد اعتمادی کی شکار ہوجاتی ہیں.
سروے کے تحت خواتین کی اکثریت بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر لباس ان پر جچے اور ان کی تصاویر اچھی آئیں جب کہ خواتین میں یہ خدشہ بھی ہوتا ہہے کہ وہ اپنے شوہروں کے لیے پرکشش نہیں رہیں اور اس کا برملا اظہار کرتی رہتی ہیں.
اس سروے کے اہم رکن کا کہنا ہےکہ آج کا دور تصاویر اور ویڈیو کا ہے اور اس جدید کلچر کی وجہ سے خواتین میں خود پر تنقید اور شدت کا ایک رویہ پیدا ہوا ہے لیکن اچھی بات یہ ہےکہ خواتین اور لڑکیاں اسے بہتر بنانے کے لیے محنت کرتی ہیں اور خود پر تنقید کے بعد بھی زیادہ مثبت اور خود اعتماد رہتی ہیں.
Comments
Post a Comment